Support in Urdu
BeLonG To Youth سروسز ایک قومی ادارہ ہے جو کہ آئرلینڈ میں 14 سے 23 سال تک کی عمر کےدرمیان کے لیزبین، گے، دو جنسیہ، ٹرانسجینڈر اور بین صِنفی (LGBTI+) نوجوان افراد کی حمایت کرتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ بطور LGBTI+ بڑا ہونا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ ہم معلومات، سپورٹ سروسز اور نوجوان گروپس کے ساتھ آپ کی مدد کے لیے یہاں پر موجود ہیں جہاں آپ دوسرے LGBTI+ افراد سے مل سکتے ہیں۔ ان صفحات پر، آپ کئی زبانوں میں ہم جنسیت کا اظہار کرنے، اپنی ذہنی اور جسمانی تندرستی، اور LGBTI+ ہونے سے کیا مراد ہے، اس بارے میں جان سکتے ہیں۔
معاون الفاظ
- لیزبین: ایک ایسی عورت جو دوسری عورت میں دلچسپی رکھتی ہو۔
- گے: ایسا فرد جو بنیادی طور پر ہم جنس افراد میں دلچسپی رکھتا ہو۔
- دو جنسیہ: ایسا شخص جو دو جنسوں میں دلچسپی رکھتا ہو۔
- ٹرانسجینڈر: ایسا فرد جس کی جنسی شناخت اس کی پیدائش کے وقت کے جنس سے مختلف ہو۔
- بان-بائنری: ایسا فرد جو جنس کو دو حصوں میں نہ دیکھتا ہو، اور اس کے لیے یہ مرد اور عورت کا ملاپ ہو سکتا ہے، یا جنس سے بالاتر ہو۔
مزید
LGBTI+ پناہ گزینوں کے لیے خوش آمدیدی ہدایت نامہ
ایک پروجیکٹ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے ہم نے LGBTI+نوجوان پناہ گزینوں اور مہاجرین کے لیے انگریزی، فرانسیسی، چینی، عربی اور اردو زبان میں ایک خوش آمدیدی ہدایت نامہ تخلیق کیا ہے۔ (برائے مہربانی یہ نوٹ کر لیں کہ بدقسمتی سے یہ پروجیکٹ اب فعال نہیں ہے، لہٰذا مخصوص سپورٹ سروسز LGBTI+ پناہ گزینوں اور مہاجرین کے لیے حالیہ طور پر کارگر نہیں)۔
- فرانسیسی زبان میں خوش آمدیدی ہدایت نامے کو یہاں پڑھیں۔
- چینی زبان میں خوش آمدیدی ہدایت نامے کو یہاں پڑھیں۔
- عربی زبان میں خوش آمدیدی ہدایت نامے کو یہاں پڑھیں۔
- اردو زبان میں خوش آمدیدی ہدایت نامے کو یہاں پڑھیں۔
- انگریزی زبان میں خوش آمدیدی ہدایت نامے کو یہاں پڑھیں۔
پناہ کی تلاش
آئرلینڈ میں LGBTI+ پناہ گزینوں اور مہاجرین کے تجربات کے بارے میں یہ چھوٹی سی ویڈیو دیکھیں۔
دیگر معاونتی خدمات