اظہارِ خیال کریں

اظہارِ خیال کریں

اظہارِ خیال کا مطلب اپنی جنسی ساخت اور/یا اپنی جنسی شناخت کے بارے میں اپنی زندگی میں موجود افراد کو بتانا ہے۔ کیونکہ بہت سارے لوگ اس یقین کے ساتھ پرورش پاتے ہیں کہ ہر کوئی اسٹریٹ اور سِس جینڈر ہے، اس لیےجب آپ LGBTI+ ہوں تو آپ کو یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ آیا آپ اپنی زندگی میں موجود اہم لوگوں کو اپنی صنفی/جنسی شناخت کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔

اظہارِ خیال آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ آزاد زندگی گزار سکیں، اور کسی حد تک دباؤ اور بے چینی کو کم کر سکیں جو کہ اکثر افراد اپنی شخصیت کا ایک حصـہ چھُپاتے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔ کئی افراد یہ کہتے ہیں کہ فیملی اور دوستوں سے اظہارِ خیال کرنا ان کے کاندھوں سے ایک بھاری بوجھ کو کم کر دیتا ہے۔  اس طرح آپ کے لیے دیگر LGBTI+ افراد کو تلاش کرنا اور کسی بھی قسم کی مطلوبہ معاونت اور معلومات حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

دوسروں سے اظہارِ خیال کرنے سے پہلے، یہ اہم ہے کہ آپ دوسروں کو بتانے کے لیے تیار ہوں، پُر اعتماد ہوں، اور اس بارے میں پُر یقین ہوں کہ آپ اظہارِ خیال کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے پہلے اپنے قریبی دوست یا کسی ایسے فرد سے اظہار خیال کرنا آسان ہوتا ہے جو انہیں اسی طرح قبول کر سکے جیسے وہ ہیں۔ ۔ یہ آپ کا استاد، یوتھ ورکر یا کوئی اور LGBTI+ فرد ہو سکتا ہے۔  دیگر افراد یہ محسوس کرتے ہیں کسی اور کو بتانے سے قبل اپنی فیملی سے اظہارِ خیال کرنا اہم ہے۔ اظہارِ خیال ہر ایک کے لیےمختلف ہے اور جب کہ آپ یہ فیصلہ کر چکے ہیں تو یہ اہم ہے کہ آپ اس فرد کو بتانے میں خوشی محسوس کرتے ہوں۔ یاد رکھیں،آپ کے لیے سب سے ایک ساتھ اظہارِ خیال کرنا ضروری نہیں۔

کس سے اظہارِخیال کرنا ہے اس کا فیصلہ کرنے سے پہلے خود سے پوچھیں:

  • کیا اس شخص کا جاننا ضروری ہے؟
  • کیا وہ کسی اور کو بتائیں گے؟
  • ان کا ردِعمل کیا ہو سکتا ہے؟
  • کیا وہ آپ کو کی معاونت کریں گے؟
  • کیا میں اس بات سے اس وقت خوش ہوں کہ دوسرے لوگوں کو معلوم ہو جائے؟

 

غور و خوض کی باتیں

اظہارِ خیال کا کوئی صحیح یا غلط طریقہ نہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ اسے اس طرح کریں جیسے آپ کو صحیح لگتا ہو۔ ان چیزوں کا خیال رکھیں:

وقت: ایسے وقت کی تلاش کریں جب آپ اور دوسرا شخص مطمئن ہوں اور وقت کی کمی یا دباؤ میں نہ ہوں۔ خود کو اظہارِ خیال کے حوالے سے بات چیت کا موقع دیں، اور دوسرے کو اس حوالے سے سوالات کرنے کا موقع دیں۔

جگہ: ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ اکیلے اور مطمئن ہوں۔ ایسی جگہ کے بارے میں سوچیں جہاں کوئی مداخلت کرنے والا نہ ہو۔ اگر آپ منفی ردِعمل کی وجہ سے پریشان ہیں، تو ایسے عوامی مقام کا انتخاب کریں جہاں پر آپ خود کو محفوظ محسوس کریں، مثال کے طور پر کافی شاپ یا پبلک پارک۔

دوسروں سے بات کریں: دیگر نوجوان LGBTI+ افراد سے ان کے اظہارِ خیال کے تجربات کے بارے میں بات چیت بہت حوصلہ افزاء ہو سکتی ہے۔ آپ کو اپنے اظہارِ خیال سے پہلے اس بارے میں چند خدشات ہو سکتے ہیں جنہیں آپ شاید ختم کرنا چاہتے ہوں۔۔ ایک LGBTI+ یوتھ گروپ میں شامل ہونا نئے دوستوں کی تلاش اور ان کے تجربے سے سیکھنے کے لیے بہت اچھا ہے۔ اپنے قریبی LGBTI+ یوتھ گروپ کی تلاش کے لیے یہاں کلک کریں۔

معلومات: سوالات کے لیے تیار رہیں! جس شخص کو آپ بتائیں گے اس کے بہت سے سوالات ہو سکتے ہیں۔ آپ انہیں ہمارے والدین/سرپرستوں اور نوجوان افراد کے مشوروں کے لیے موجود معلوماتی صفحے کو دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔