صحت مند ذہن

صحت مند ذہن

ہم سب کے پاس صحت مند ذہن ہے۔ کسی وقت یہ اچھا ہوتا ہے اور کبھی چیلینجنگ، کیونکہ کبھی کبھی زندگی مشکل ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے صحت مند ذہن کا خیال رکھنے کی کوشش بالکل اسی طرح کرنی چاہیے جس طرح ہم اپنے تندرست جسم کے لیے کرتے ہیں۔

جب جسمانی طور پر کچھ غلط ہو تو اسے دیکھنا ہمارے لیے آسان ہوتا ہے۔ مگر ہماری ذہنی صحت کا کیا؟ اگر لوگ یہ محسوس ہی نہ کریں کہ آپ کو کوئی پریشانی ہے تو وہ آپ کو مدد کی پیشکش بھی نہیں کریں گے۔

اگر آپ اچھا محسوس نہیں کر رہے ہیں ، تو اپنا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے آپ یہ چند چیزیں کر سکتے ہیں۔

اپنے لیے جشن منائیں؛ اپنے خیالات اور احساسات کو شیئر کریں؛ باہر نکلیں؛ گروپ کا حصہ بن کر اس میں شامل ہوں یا کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کریں؛ دوستوں سے رابطہ رکھیں، مدد مانگیں؛ اپنی پریشانیوں کو نظر انداز نہ کریں؛ کسی سے بات کریں۔  آپ ہماری مفت وَن ٹو وَن چیٹ سروس کے ذریعے پیر کے دن ہونے والی چیٹس کے لیے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں، یا ہماری فری کاؤنسلنگ سروس کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ہماری ہیلپ لائن کی فہرست حاصل کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں، ان میں سے کئی دن کے 24 گھنٹے کال کے لیے فری ہوتے ہیں۔