ذہنی صحت
ذہنی صحت
بڑے ہوتے ہوئے ہر ایک کو مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے، اور جب آپ بڑے ہو جاتے ہیں! جب آپ LGBTI+ ہوں، تو بعض اوقات آپ کے لیے کچھ اضافی چیلینجز بھی ہو سکتے ہیں جن کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ اظہارِ خیال یا اپنی شناخت کو قبول کرنا۔
اس کی وجہ سے بے چین ہونا، دباؤ کا شکار ہونا، یا پریشان ہونا بہت عام سی بات ہے۔ کام کرتے ہوئے یا پڑھتے ہوئے اپنی توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہو سکتا ہے، اور آپ خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس طرح کا کچھ محسوس کرتے ہیں، تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ اس سے متعلق کچھ کریں۔
جب ہم مشکل میں ہوتے ہیں تو اس مشکل سے باہر دیکھنا اور اس کا محفوظ ردِعمل تیار کرنا ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے۔ ان جذباتی احساسات پر قابو پانے کے لیے کچھ لوگ خود کو نقصان پہنچانے کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ کئی اپنی زندگی ختم کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اس صورت حال کا سامنا ہے جہاں آپ کو ایسا سوچنا پڑتا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ آپ جلد از جلد پیشہ ورانہ مدد حاصل کریں۔ آپ یہاں سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔
یہ ممکن ہے کہ آپ خود کو نقصان پہنچانے والے خیالات کا مثبت حکمتِ عملی سے سامنا کریں۔ خود کو نقصان پہنچانے والی وجوہات پر قابو پانے کے لیے کسی پیشہ ورانہ ماہر سے مدد لینا ایک بہترین چیز ہو سکتی ہے۔ وہ آپ کو آپ کے تجربات کا سامنا زیادہ مثبت طریقے سے کرنے میں مدد دیں گے اور آپ کو محفوظ رکھیں گے۔ اگر آپ کو فوری معاونت نہ ملے تو ان میں سے کچھ چیزیں اختیار کرنے کی کوشش کریں تاکہ خود کو نقصان پہنچانے والے خیالات پر عمل نہ کیا جائے۔
- بات کریں: کسی کو بتائیں کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں وہ آپ کے دوست، والدین، سرپرست، استاد، یا ہیلپ لائن ہو سکتی ہیں۔
- ورزش: چہل قدمی کریں یا دوڑیں تاکہ آپ کا ذہن ان منفی احساسات اور خود کو نقصان پہنچانے والے خیالات سے دور ہو سکے۔
- پُر سکون رہیں: اپنے سانس لینے کے عمل کو محسوس کریں۔ آہستہ اور گہری سانسوں
کا اثر پرسکون ہو سکتا ہے۔