جسمانی تندرستی

جسمانی تندرستی

اپنے جسم کا خیال رکھنا دراصل اپنی ذہنی اور جذباتی صحت کی جانب پہلا مضبوط قدم ہے۔ ذہن اور جسم کا آپس میں تعلق ہے۔ جب آپ اپنی جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں، تو آپ خود بخود ہی خود کو ذہنی اور جذباتی طور پر توانا محسوس کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ورزش سے نہ صرف دل اور پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اینڈورفنز جیسے طاقتور کیمیکلز بھی نکلتے ہیں جن سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔

آپ جن سرگرمیوں میں حصّہ لیتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر جن چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں وہ آپ کی جسمانی اور جذباتی احساسات پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اپنی جسمانی تندرستی کا خیال رکھنے میں مدد کے لیے، بھر پور نیند لیں؛ جو کھانا آپ کھاتے ہیں اس کے بارے میں جانیں؛ ورزش کریں؛ دھوپ میں بیٹھنے کے لیے وقت نکالیں، اور ایسی جگہوں پر جانے سے گُریز کریں جہاں خاص طور پر منشیات، شراب اور سگریٹ کا استعمال ہو رہا ہو۔