تعلقات

تعلقات

مثبت تعلقات کا ہونا آپ کی ذہنی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔ ایسا تمام تعلقات جیسا کہ والدین، فیملی، دوستوں، بوائے/گرل فرینڈز یا پارٹنرز سب کے لیے ہے۔

جب ایک تعلق اچھا چل رہا ہو تو وہ دنیا کا سب سے خوشگوار احساس بن جاتا ہے۔ اور جب وہ سہی نہیں جا رہا ہو تو، اُداسی، ناراضگی، مُسترد کیے جانے اور تنہائی کے احساسات زور پکڑ لیتے ہیں۔

اگر آپ خود کو ایک ایسے تعلق میں پاتے ہیں جو بد سلوکی پر مبنی ہے چاہے وہ جذباتی ہو، جسمانی ہو یا جنسی ہو، تو یہ اس سے باہر نکلنے کا وقت ہے۔ آپ اس تعلق کو ختم کرنے میں خوفزدہ ہو سکتے ہیں کہ آپ اکیلے ہو جائیں گے یا آپ اس شخص کو یاد کریں گے۔ اچھّے وقتوں کو یاد رکھنا بہت عام سی بات ہے، مگر بُرے وقتوں کو بھی بھولنا نہیں چاہیے- ان پر توجہ مرکوز رکھیں اور ان وقتوں کو یاد رکھیں جب آپ نے بہت بُرا محسوس کیا ہو یا آپ خوفزدہ ہوئے ہوں- اس سے آپ کو تعلق ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ آپ اس بات کے مستحق ہیں کہ آپ سے اچھی طرح پیش آیا جائے اور آپ کا احترام کیا جائے۔

اگر آپ LGBTI+ ہیں تو تعلقات سے وابستہ مسائل آپ کے لیے زیادہ پیچیدہ ہو سکتے ہیں کیونکہ اس میں آپ کا دوستوں اور فیملی سے اظہارِ خیال کا مسئلہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس وقت جب آپ کے جذبات اور ہارمونز الجھن کا شکار ہوں، وہی اصل چیلنج ہے۔ مگر یاد رکھیں باہر آپ جیسے کئی اور لوگ بھی ہیں۔ آپ صرف اکیلے نہیں۔

اگر آپ جنسی ملاپ کر رہے ہیں، تو یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ آپ خطرات کے بارے میں جانیں اور اس کے لیے کچھ کریں۔ یاد رکھیں، آئرلینڈ میں رضامندی کی عمر 17 سال ہے۔ خود کو مانعِ حمل ،اور جنسی طور سے منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دیں۔