ٹرانسجینڈر کو سمجھنا
ٹرانسجینڈر کو سمجھنا
لفظ ٹرانز مجموعی طور پر ایسے افراد کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کی موجودہ جنسی شناخت اور/یا جنسی اظہار ان کی پیدائش کے وقت کے جنس سے مختلف ہو۔ یہ سِس جینڈر کی شناخت سے باہر کئی شناختوں کا احاطہ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔
لفظ سِس جینڈر ایسے افراد کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کی موجودہ جنسی شناخت اور/یا جنسی اظہار ان کی پیدائش کے وقت جیسی ہو، یعنی اگر کوئی مرد پیدا ہوا ہے تو بڑے ہو کر بھی اس کی شناخت مرد ہی رہے۔۔ لفظ ٹرانس میں ٹرانس کے مجموعی معنی شامل ہیں، مگر یہ ان شناختوں تک محدود نہیں جیسا کہ:
- ٹرانس جینڈر
- ٹرانسسیکشیول
- کراس ڈریسر
- جینڈر کوئیر
- مرد سے عورت (MtF)
- عورت سے مرد (FtM)
- اینڈروجینس
جنسی شناخت کا مطلب یہ ہے کہ ایک فرد خود کو مرد، عورت، دونوں، ان کا ملاپ سمجھے، یا کچھ نہیں سمجھے، اور وہ اپنے جنسی اظہار کے ذریعے دوسرے لوگوں کو یہی دکھائے (کپڑے، بال بنانے کا طریقہ، طور طریقے وغیرہ)۔ یہ جنسی رجحان سے الگ اور خودمختار ہے۔ ٹرانز افراد لیزبین، گے، دو جنسیہ، اسٹریٹ، پین سیکشیول وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
مجھے کیسے پتا چلے گا کہ میں ٹرانس ہوں؟
کسی بھی شخص کے لیے یہ معلوم کرنا کہ وہ ٹرانس ہے اس کا کوئی ایک ‘صحیح’ طریقہ نہیں ہے۔ لیکن کچھ چیزیں ٹرانس کی شناخت کا اشارہ دے سکتی ہیں:
- جب آپ کو لڑکا/لڑکی، یا مرد/عورت کہا جائے تو آپ پُرسکون محسوس نہ کریں۔
- جب آپ کو غلط ضمیرِ اضافی سے بُلایا جائے ،تو آپ اس سے بھی بے چین ہو سکتے ہیں۔
- کچھ لوگ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ جو وہ اپنے بارے میں گہرائی سے محسوس کرتے ہیں ان کا جسم اس سے مسابقت نہیں رکھتا۔ ان کا جسم جس طرح بیرونی طور پر دکھتا ہے وہ اندر سے اس طرح اپنے بارے میں محسوس نہیں کرتے۔
- کچھ ٹرانس نوجوان لوگوں کے لیے بلوغت کے دوران جنسی خصوصیات کی نشوونما (جیسا کہ سینہ، چہرے کے بال وغیرہ)خاص طور پر بہت درد ناک تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم کی ساخت کے افزوں درجے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس بے چینی کو بیان کرنے کے لیے جینڈر ڈیسفوریا (Gender dysphoria) یا جنسی اضطراب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ میں ٹرانس ہوں، اب کیا کروں؟
- اپنی جنسی شناخت کا اظہار اس طرح کریں جیسے آپ کو سہی لگے۔ اس سلسلے میں لیے جانے والے چھوٹے قدم ایک واضع فرق پیدا کر سکتے ہیں۔
- جب آپ خود کو ڈائری، جرنل یا سوشل میڈیا پر متعارف کروائیں تو مختلف نام اور/یا مختلف ضمیرِ اضافی (لڑکا، لڑکی، یا ایسے ضمیرِ اضافی جس میں جنس کا تعین نہ ہو جیسا کہ زی/وہ) کا استعمال کریں۔
- یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ کو اس نام اور ضمیرِ اضافی سے پُکارا جائے جس سے آپ مطمئن ہوں۔
- یہ بالکل ٹھیک ہے کہ آپ وہ جنسی شناخت اپنائیں جس میں آپ اطمینان محسوس کریں، اور یہ صرف آپ ہی طے کر سکتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔
- آپ کی جنسی شناخت آپ کی ذات کا ایک حصّہ ہے، اور اس بات سے قطع نظر کہ آپ اسے کیا پہچان دیتے ہیں، یہ ہی وہ واحد چیز نہیں جو آپ کی شخصیت کی وضاحت کرتی ہے۔
- اس سلسلے میں دوسروں سے بات کرنا جو اسی طرح یا اسی صورت حال سے گزر چکے ہوں آپ کی یقینی مدد کر سکتا ہے۔
ٹرانزیشننگ
لفظ ٹرانزیشننگ کا مطلب ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے ٹرانز افراد اپنا حُلیہ،جنسی اظہار، اور خود نمائی کو اسی طرح حاصل کر لیتے ہیں جیسا وہ ٹھیک سمجھتے ہیں۔
کچھ لوگ اپنی جنسی شناخت کو واضع کرنے کے لیے اپنا نام بدل سکتے ہیں (ڈیڈ پول کے ذریعے یا سماجی طور پر) ، ضمیرِ اضافی، پہننے اوڑھنے کا طریقہ وغیرہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ دیگر یہ محسوس کرتے ہیں کہ میڈیکل ٹرانزیشن (ہورمون ریپلیسمنٹ تھراپی، سرجری، وغیرہ) ان کے لیے سہی طریقہ ہے۔ وہ قدم اُٹھائیں جن سے آپ سب سے زیادہ مطمئن ہوں۔
جیسے جیسے آپ ٹرانزیشننگ کی طرف قدم بڑھاتے ہیں، چاہیے وہ جسمانی ہو یا سماجی اور/یا جذباتی ،آپ کو دوسروں کی معاونت حاصل کرنے سے مدد مل سکتی ہے، جیسا کہ ماہر صحت جسے ٹرانز کے مسائل کے بارے میں معلومات ہوں، دوست، فیملی ممبر، قابلِ بھروسہ بالغ لوگ یا دوسرے ٹرانز افراد۔ آخر کار وہ کریں جو آپ کو ٹھیک لگتا ہو۔ آپ کو جتنا وقت فیصلہ لینے کے لیے درکار ہو لیں۔
اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ ٹرانسجینڈر ہیں، تو ہمارا گروپ IndividualiTy وزٹ کریں جو کہ ایسے نوجوان لوگوں کے لیے ہے جو ٹرانس، نان بائنری ہوں یا اپنی جنسی شناخت پر سوال اُٹھاتے ہوں۔ ہم اظہارِ خیال سے متعلق سوالات، نام کی تبدیلی، صحت و تندرستی اور منڈے چیٹس میں موجود مزید معلومات کے حوالے سے آپ کی مدد کر سکتے ہیں، جو کہ ہماری ون ٹو ون چیٹ سروس ہے۔